دس سال پہلے میسی کے ساتھ تصویربنوانے والے بچے نے ارجنٹائن کو ورلڈ کپ فائنل میں پہنچادیا

دس سال پہلے میسی کے ساتھ تصویربنوانے والے بچے نے ارجنٹائن کو ورلڈ کپ فائنل میں پہنچادیا

دس سال قبل لائنل میسی کے ساتھ مداح کی حیثیت سے تصویر کھنچوانے والے بچے نے سالوں بعد فیفا ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں میسی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ارجنٹینا کو فائنل میں پہنچادیا۔ جولین الواریز نے کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں 2 گول اسکور کئے۔ 10 سال پہلے جب الواریز 12 سال کے تھے تو اُنہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ میسی کے فین کی حیثیت سے اُن سے تصویر کی فرمائش کی جو میسی نے پوری کردی۔الواریز کا خواب تھا کہ وہ بھی میسی کی طرح اپنے ملک کی نمائندگی کریں اور ورلڈ کپ کھیلیں۔ ان کا یہ خواب حالیہ ورلڈ کپ میں پورا ہوگیا۔ کروشیا کیخلاف سیمی فائنل میں الواریز نے پہلا گول تنہا اپنی کوشش سے کیا۔ الواریز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول میسی کے عمدہ پاس پر کیا۔ یوں میسی اور الواریز نے ارجنٹینا کو فائنل میں پہنچادیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *