ریال میڈرڈ کے فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما نے گلوب سوکرایوارڈ میں سال کے بہترین مینزپلیئرکا ایوارڈ جیت لیا۔۔ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں سابق اورموجودہ فٹبال اسٹارزنے شرکت کی۔ بارسلونا کلب کی کپتان الیگزیا پوتیلاس سال کی بہترین ویمن پلیئرقرارپائیں۔ ریال میڈرڈ کے کارلواینچلوٹی نے کوچ آف دی ائیرکا ایوارڈ حاصل کیا۔ لیورپول کےمصری اسٹرائیکرمحمد صلاح فینزپلیئرآف دی ائیرکا ایوارڈ لےاڑے۔ انگلینڈ کےسابق اسٹرائیکروین رونی اورسوئیڈن کے زلاتان ابراہیمووچ کوکیرئیرایوارڈز سے نوازا گیا۔

- November 18, 2022
2 years ago
0
You can share this post!