دبئی: “فلم فئیر مڈل ایسٹ” سجل علی ، ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے لیے اچیوومنٹ ایوارڈز

دبئی: “فلم فئیر مڈل ایسٹ” سجل علی ، ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے لیے اچیوومنٹ ایوارڈز

ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، ہمایوں سعید اور میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کو ایوارڈز دیے گئے۔پاکستانی اور بالی ووڈ اداکاروں نے ایک دوسرے
کے لیے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔ سجل علی کو پاکستانی سنیما کا سب سے مقبول و ہردلعزیز چہرہ ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔ سجل علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور مجھے پہلی بار بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شخص ‘ہمایوں سعید’ تھے۔
اس موقع پر سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور سجل علی سے ملاقات پر بے انتہا خوش نظر آءیں۔
ایوارڈ شو میں ہمایوں سعید اور بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ‘سر میں نے آپ کے بارے میں کافی تفصیل سے پڑھا ہے، آپ کی ایک فلم تھی (لندن نہیں جاؤں گا) تو کیوں نہیں جائیں گے آپ لندن؟’
آپ کا ویزا نہیں لگا تھا یا رانی کے ساتھ آپ کی بنتی نہیں ہے؟ ہمایوں سعید نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ایک فلم تھی’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ بھارتی سنگھ نے حیرانی سے پوچھا کہ کیوں سر، میں لے کر جاؤں گی آپ کو پنجاب۔

جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ جب ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کامیاب ہو گئی تو میں ذرا لالچی ہو گیا اور میں نے سوچا کہ اب ’میں لندن نہیں جاؤں گا‘ بنا لیتے ہیں۔
بھارتی سنگھ نے کہا کہ ‘دل کرتا ہے کہ میں بھی پاکستان جاؤں، وہاں جاکر کھانا کھاؤں، مجھے اور شوہر ہرش کو جب بھوک نہیں لگتی ہم پاکستانی کھانوں کے یوٹیوب چینل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ‘بالکل میں انڈیا بھی آؤں گا اور آپ لوگ پاکستان بھی آئیں گے’۔

فہد مصطفیٰ نے ایوارڈ لیتے ہوئے تقریب میں موجود بالی وڈ اداکار گووندا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گووندا کی وجہ سے اداکاری کا آغاز کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *