دبئی: فخرزمان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی سوشل میڈیا پرتعریف، صادق اورامین قراردینے کا مطالبہ
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی بیٹرفخر زمان کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پرسوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ پاکستانی اننگزکے دوران بھارت کے اویش خان کی گیند فخرکے بلے کومعمولی سا چھوتے ہوئے وکٹ کیپرکے کے ہاتھوں میں گئی، لیکن بھارتی ٹیم نے اپیل نہیں کی۔ فخر نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑدی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری سمیت سوشل میڈیا صارفین نے فخرکوصادق اورامین قراردینے کا مطالبہ کیا۔ آئی سی سی نے بھی فخرزمان کے عمل کو سراہا۔۔