سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیربھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب کے وزیربرائے حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ کے مطابق خواتین کے لیے عمرہ ادا کرنے کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے اور دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اب عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔۔