خضدار : مولہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق
لیویز ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ،سیلابی ریلےگھروں میں داخل ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ میں موسلادھار بارشیں،اوتھل لنڈا ندی میں شدید طغیانی آگئی۔ اوتھل لنڈا ندی میں پھنسی 2 مسافرکوچزکو بحفاظت نکال لیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر لنڈا ندی کے مقام سےٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔ ٹریفک کی آمدورفت معطل ہونےسےگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔