حیدرآباددکن : گستاخانہ بیان پرمسلمانوں کے احتجاج پرپولیس کا دھاوا، 10 افراد زخمی
بھارتی حکمراں جماعت بی جےپی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں مسلمانوں کے پُرامن احتجاج پرپولیس نے دھاوا بول دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا، لاٹھی چارج سے 10 سے زائد نوجوان زخمی ہوگئے۔ دو روزقبل بی جےپی رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ مسلمانوں کےاحتجاج پرراجاسنگھ کوگرفتارکرکے کچھ دیربعد ضمانت پررہا کردیا گیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پاڑی نے راجاسنگھ کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی۔