جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ، نیدر لینڈ نے روبوٹ فالکن تیار کرلیا

جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ، نیدر لینڈ نے روبوٹ فالکن تیار کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ وائلڈ لائف مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے روبوٹ فالکن کی مدد سے ائیر پورٹ کے احاطے سے پرندوں کو ڈرا کر بھگایا جارہا ہے۔

یہ روبوٹ فالکن فائبر سے بنایا گیا ہے جس کے پر 70 سینٹی میٹر لمبے ہیں۔ ان پروں میں کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جب کہ اس کا مجموعی وزن ایک کلو سے کم ہے۔

اس سے پہلے 2019 میں بھی نیدر لینڈز کے شہر ورکم میں اس منصوبے کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس میں روبوٹ فالکن نے اپنی 5 منٹ کی اڑان میں 70 سیکنڈز میں 50 فیصد حصے سے پرندوں کے جھنڈ کو بھگایا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *