دارالحکومت سیئول میں ہیلووین منانے والے ہزاروں لوگوں کے تنگ گلیوں میں جمع ہونے سے بھگدڑ مچی ۔ جس کے نتیجے میں 120 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق بھگدڑ سے متاثرہ بیشتر افراد کو موقع پر ہی دل کے دورے کی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،
سیئول میں کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونےکے بعدگھروں سے باہر پہلا ہیلووین منایا جا رہا تھا اور اندازے کے مطابق جائے حادثہ پر ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔