جنوبی امریکا : پیرومیں وین حادثہ،4 سیاح ہلاک،13 زخمی،میڈیا رپورٹ
مسافر وین پیرو کےسیاحتی مقام ماچوپچو کےقریب کھائی میں جاگری۔ وزارت نے تصدیق کی کہ فرانس، اسرائیل، ارجنٹائن، ہالینڈ، کینیڈا اور یونان کے 13 دیگر سیاح زخمی ہوئے۔ منی بس میں ایک ڈرائیور، ایک گائیڈ اور پیرو کا ایک اور سیاح بھی تھا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پیرو میں جنوری سے اکتوبر 2021 کے درمیان ٹریفک حادثات میں تقریباً 2,053 افراد ہلاک ہوئے۔