بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت کارحادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اتراکھنڈ سے نئی دہلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔
Cricketer Rishabh Pant suffers injuries in car accident
🔴 Catch the day's latest news ➠ https://t.co/MbqW8yN3Lt pic.twitter.com/tzbQNhi6UI
— Economic Times (@EconomicTimes) December 30, 2022
بھارتی کرکٹر کو فوری طور پر گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اورجسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ ڈاکٹرزکے مطابق کرکٹرکی حالت اب بہتر ہے۔