بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی توپاکستان ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی، نجم سیٹھی

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی توپاکستان ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی، نجم سیٹھی

گزشتہ روزبحرین میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ کیلئے ٹیم کوپاکستان نہ بھیجنے کے حوالے سے ہٹ دھرمی برقرارہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اجلاس میں میزبانی کے حوالے سے دوٹوک موقف اپنایا۔۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گا۔ نجم سیٹھی نےواضح کیا کہ بھارت کی ضد سے مارچ میں ہونے والے اے سی سی کے اجلاس میں بھی تنازع برقرار رہے گا۔ اس ڈیڈ لاک کے اثرات آئی سی سی اور اے سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کے آئندہ اجلاسوں پربھی پڑیں گے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *