http://بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقراررکھتے ہوئے ایک بارپھراپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اورایشین کرکٹ کونسل کے صدرجے شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم آئندہ سال ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ ممبئی میں ہوئی جس میں جے شاہ نے ممبران کوبتایا کہ موجودہ حالات میں بھارتی ٹیم پاکستان جاسکتی ہے نہ پاکستان ٹیم بھارت آسکتی ہے۔ 2023 میں ایشیا کپ کا انعقاد نیوٹرل وینیو پرہوگا۔ دوسری جانب جے شاہ کے بیان پرپاکستان کرکٹ بورڈ میں شدید غم وغصہ ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے شاہ ایشیا کپ کے حوالے سے تنہا فیصلے کرنے کے مجازنہیں ہیں یہ اختیاراے سی سی ایگزیکٹیوکونسل کا ہے۔ پی سی بی معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی پربھی غورکررہا ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ سمیت مختلف آپشنزپربھی غورکیا جارہا ہے۔

- October 18, 2022
3 years ago
0
You can share this post!