متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنے والی بلاک بسٹر پاکستانی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز ایک بارپھرملتوی کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 30 دسمبرکوبھارت میں ریلیز کیا جانا تھا۔ پی وی آر سنیما کے انسٹاگرام پیج پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے آفیشل اعلان بھی کیا گیا لیکن اس پوسٹ کو جلد ہی پیج سے ہٹا دیا گیا اور30 دسمبر کو فلم کی نمائش نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق سنیما کے ایک گروپ نے تصدیق کی کہ انہیں فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی ’زی اسٹوڈیو‘ نے فلم کی نمائش مؤخر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ فلم کا التوا ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت میں ہندو انتہا پسند گروپوں نے اس فلم کی ریلیز کی مخالفت کرنے سمیت سنیما مالکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ 13اکتوبرکو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کی جانے والی فلم اب تک 250 کروڑ روپے تک کا بزنس کرچکی ہے۔

- January 1, 2023
2 years ago
0
You can share this post!