پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ رہنما تحریک انصاف علی زیدی کا کہنا ہے کہ تقریباً پورے کراچی میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ بلدیہ ٹاؤن میں پولنگ 12 بجے کے بعد شروع ہوئی۔ بعض علاقوں میں پولنگ عملہ بیلٹ باکس سیل کرنے تک نہیں آیا۔ علی زیدی نے کہا کہ اب بھی وقت باقی ہے، عوام بڑی تعداد میں باہرنکلیں اوراپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

- January 15, 2023
2 years ago
0
You can share this post!