بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات کا کا پتا نہ لگایا جاسکا، تمام پاور پلانٹس تاحال بحال نہ ہوسکے

بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات کا کا پتا نہ لگایا جاسکا، تمام پاور پلانٹس تاحال بحال نہ ہوسکے

ملک میں گزشتہ روز ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد تاحال تمام پاور پلانٹس بحال نہ ہوسکے، جبکہ 24 گھنٹوں بعد بھی خرابی کا پتا نہ لگایا جاسکا۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق 10 سال کے دوران یہ بجلی کا 16واں بڑا بریک ڈاؤن ہے جس کے باعث گرڈاسٹیشنز پر فریکوئنسی ایشوبرقرار ہے۔۔ تمام پاورپلانٹس ابھی تک فعال نہیں ہوسکے ہیں اور ملک میں بجلی کا ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ شارٹ فال برقرار ہے۔ پاورپلانٹس سے بجلی آہستہ آہستہ سسٹم میں واپس آرہی ہے جس کی وجہ سے شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ گزشتہ روزبریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بیشترشہر، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے کچھ حصے بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *