بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دو آئی سی سی ایوارڈز جیت لئے

بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دو آئی سی سی ایوارڈز جیت لئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہی دن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔ بابر نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کی سرگار فیلڈ سوبرز ٹرافی اپنے نام کی۔ بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل یہ ایوارڈ 2021 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

 

بابر نے گزشتہ سال تمام فارمیٹس کے 44 میچز میں 54 کی اوسط سے 2598 رنز اسکور کئےجن میں 8 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل بابر اعظم نےمسلسل دوسرے سال آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *