ایمازون کا اپنے 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ

ایمازون کا اپنے 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ

یہ برطرفیاں ایمازون کے الیکسا جیسے آلات، ریٹیل اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں کی جائیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایمازون کی جانب سے ملازمتوں میں سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔

میڈیا رپورٹکے مطابق 10 ہزار ملازمتوں کے خاتمے کا مطلب ہے ایمازون کے 3 فیصد کارپوریٹ ملازمین اور ایک فیصد سے کم عالمی ورک فورس کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔

دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔

ایمازون نے اب تک ملازمین کو برطرف کرنے کے حوالے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *