ڈاکٹرعامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کراچی کے مطابق سائبرکرائم سرکل نے پنجاب کےعلاقے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو گرفتارکیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ کو سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی اوربیٹے نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نےدانیہ شاہ کوکراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا لیکن عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ان کا ریمانڈ نہ لیا جاسکا۔

- December 16, 2022
2 years ago
0
You can share this post!