ایرانی ورلڈ کپ ٹیم کا خاموش احتجاج ، ایران میں مظاہروں کی حمایت کے لیے اپنا ترانہ گانے سے انکار

ایرانی ورلڈ کپ ٹیم کا خاموش احتجاج ، ایران میں مظاہروں کی حمایت کے لیے اپنا ترانہ گانے سے انکار

پیر کے گروپ بی کے افتتاحی میچ سے قبل ایران کی ٹیم نے اپنا ترانہ گانے سے انکار کرکے ایران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی حمایت کی۔
ورلڈ کپ فٹبال میچ دیکھنے آنے والے ایک ایرانی فین کا کہنا تھا کہ ہم سب بہت اداس ہیں، ایران میں لوگ مارے جارہے ہیں،لیکن ہم سب کو فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے ترانہ گانے سے انکار کردیا۔ کیوں کہ یہ ہمارا قومی “ترانہ” نہیں ، بلکہ محض نظام حکومت ہے۔
میچ میں ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6-2 سے شکست ہوئی، لیکن یہ شکست ایرانی شائقین کو خاموش کرنے کے لیے کافی نہیں تھی، جنہوں نے پورے کھیل میں ڈھول اور ہارن بجائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *