ایران : تہران میں آذربائیجان کے سفارتخانے پر حملہ ، سکیورٹی چیف ہلاک

ایران : تہران میں آذربائیجان کے سفارتخانے پر حملہ ،  سکیورٹی چیف ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے سفارتخانے میں کلاشنکوف بردار شخص گھس آیا اور عملے پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں آذری سفارتخانے کا سکیورٹی چیف ہلاک ہوگیا جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آور کو سفارتخانے میں موجود افراد نے دبوچ لیا جسے ایرانی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے فائرنگ کے واقعے میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ تہران پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شخص دو کمسن بچوں کے ساتھ سفارت خانے میں داخل ہوا، فائرنگ کا محرک ممکنہ طورپر ذاتی مسائل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب ایران میں آذری سفارتخانے میں فائرنگ کے واقعےکے بعد آذربائیجان نے تہران میں سفارتخانے سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے واقعےکو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات اور سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *