فلم اواتار 2009 میں ریلیز ہوئی تھی اور13 سال بعد جیمز کیمرون کی اس فلم کا دوسرا حصہ دسمبر 2022 میں ریلیز ہورہا ہے جبکہ تیسرے حصے کی پروڈکشن بھی جاری ہے۔
مگر اب جیمز کیمرون نے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ عندیہ دیا ہے کہ اواتار 3 اس سیریز کی آخری فلم ہوسکتی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا وہ فلموں کی کہانی اسٹریمنگ سروسز کی آمد سے قبل تحریر کرچکے تھے جبکہ کورونا وائرس کی وبا نے فلموں کو دیکھنے کا تجربہ ہی بدل دیا ہے، تو ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ اواتار 2 پر ناظرین کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13 سال پہلے کے مقابلے میں اب دنیا مختلف ہے، وبا اور اسٹریمنگ نے کافی کچھ بدل دیا ہے۔
جیمز کیمرون نے کہا کہ اواتار سیریز کی فلموں پر بہت زیادہ خرچہ ہوا ہے اور اگر دوسرے حصے سے منافع نہیں ہوا تو وہ اس سیریز کو اواتار 3 پر ختم کرسکتے ہیں۔