انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بورڈ کو سکیورٹی خدشات ہیں: بین اسٹوکس

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بورڈ کو سکیورٹی خدشات ہیں: بین اسٹوکس

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پرحملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ بورڈ سیکیورٹی صورتحال کومانیٹرکررہا ہے۔ سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بین اسٹوکس نے تسلیم کیا ہے کہ واقعہ ہمارے لئے تشویش کا باعث بنا ہے۔ ظاہر ہے گزشتہ ہفتے جو ہوا وہ ہمارے لئے حیران کن تھا۔ اس وقت ہمارے سیکیورٹی ایڈوائزر ریگ ڈیکاسن وہاں موجود ہیں۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ ڈیکاسن ان معاملات میں انگلینڈ کیلئے کئی سالوں سے مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔ ریگ ڈیکاسن سے جب تک تمام معلومات نہیں مل جاتیں ہم کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ انگلینڈ کوتین ٹیسٹ میچزکی سیریزکیلئے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ انگلش ٹیم رواں برس ستمبر، اکتوبر میں کراچی اور لاہورمیں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *