وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اگلے ہفتے کے آغاز پر دورہ پاکستان کے شیڈول سے آگاہ کرے گا، جس میں وفد مختلف محکموں کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد خزانہ، تجارت ، توانائی اورصنعت و پیداوار کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، نیپرا اور اوگرا کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد چاروں صوبائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گا،اس دوران پروگرام کے نویں جائزہ کے بعد سفارشات مرتب کرے گا، وفد کی سفارشات کے بعد پاکستان کیلئے اگلی قسط جاری کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

- January 21, 2023
2 years ago
0
You can share this post!