امریکی ڈرون آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کا افغانستان کا الزام
قائم مقام افغان وزیرِ دفاع کے پاکستان پرالزام پر گہری تشویش ہے،ترجمان دفترخارجہ
بغیرثبوت الزامات انتہائی افسوناک اورسفارتی طرزعمل کے منافی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔ افغان حکام بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اور اپنی زمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔