امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی مزید خفیہ دستاویزات سامنے آگئیں جو وائٹ ہاؤس کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کی خفیہ دستاویزات کا پہلا بیچ واشنگٹن ڈی سی میں ایک نجی دفتر سے برآمد ہوا تھا جو، جو بائیڈن کے بطور نائب امریکی صدر زیراستعمال تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خفیہ دستاویزات کا دوسرا حصہ کب اور کہاں سے ملا ہے لیکن امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے خفیہ دستاویزات کے دوسرے بیچ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے دستاویزات ملنے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں ملنے والی دستاویزات کےپہلے حصے میں مبینہ طور پر امریکی خفیہ اداروں کی یوکرین، ایران اور برطانیہ سے متعلق رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی احتساب اور جائزہ کمیٹی کے نئے سربراہ جیمز کومر کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کے حوالے سے امریکی صدر اور ان کی فیملی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

- January 12, 2023
2 years ago
0
You can share this post!