امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ امریکا میں شدید برفباری اور سرد ہواؤں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 24سے تجاوزکرگئی۔ نیویارک سمیت کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ امریکا میں برفانی طوفان نے شدت اختیارکرلی۔
یخ بستہ ہواؤں اورشدید برفباری نےمتعدد ریاستوں کوجمادیا۔ کینٹکی، ٹینیسی، وسکونسن، کولوراڈو، اوہائیو، نیویارک،اورمشی گن میں مختلف مقامات ونٹر ونڈر لینڈ میں تبدیل ہوگئے۔ ریاست مونٹانا اور جنوبی ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 45 تک گرگیا۔ مختلف واقعات میں دودرجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔
کرسمس کےموقع پرخراب موسم سفری افراتفری کا باعث بن رہا ہے۔ ٹرین سروس معطل اور ہزاروں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ امریکا کی 60 فیصد آبادی کوسرد ترین طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں شدید سردی اور برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ وسطی البرٹا، نیوٖفاؤنڈ لینڈ میں