اسکالرشپ نہ دینے کیخلاف طلبا وطالبات کا جامعہ کراچی ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی
طلبہ کا کہنا ہے کہ 2020 میں اسکالر شپ پروگرام کیلئے 700 طلبہ کا انتخاب ہوا تھا۔ لیکن 2 سال گزرنے کے باوجود اسکالر شپ نہیں دی گئی. 2 سال سے اپنی جیب سے فیس ادا کررہے ہیں۔ وائس چانسلر کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا.