دوحہ : ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے دونوں میچز جیت لیے، پہلے میچ میں قطر کو 0-8سے شکست دی تو بوسنیا کے خلاف 0-3 سے کامیاب ہوا۔
پاکستان نے گزشتہ روز سوڈان کو بھی 0-3سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم کی جانب سے طفیل شنواری نے مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کی۔انہوں نے پہلے قطر اور پھر بوسنیا کیخلاف میچ میں ہیٹ ٹرک اسکور کی۔