اسلام آباد : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی
ایک ہفتے میں25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ادارہ شماریات
حالیہ ہفتے 11 اشیاء سستی، 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات
حالیہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا
حالیہ ہفتے ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر3.46 فیصدسستا ہوا
ایک ہفتے میں بجلی چارجز 68 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے
بجلی چارجز 9.08 سے بڑھ کر 9.70 روپے فی یونٹ ہوگئے
زندہ مرغی 19روپے 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی
ایک ہفتے میں ٹماٹر 18روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا
ایک ہفتے میں آٹا، مٹن، پیاز، دودھ کی قیمتیں بھی بڑھیں
گھی کی فی کلو قیمت میں 1.16 فیصد کمی ہوئی
حالیہ ہفتے چینی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی