استنبول : وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا افتتاح کر دیا

استنبول : وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا افتتاح کر دیا

پی این ایس خیبر کی لانچنگ کی تقریب استنبول شپ یارڈ پر منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز  پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا جو پاک۔ترکیہ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل کا حامل ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ استنبول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز  شریف صدر  طیب اردگان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *