قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں پاکستان ٹیم کا حصہ ہونے پرفخرہے۔۔ ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد شاہین آفریدی نے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ “اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پرفخرہے”۔
قومی کرکٹرنے مزید لکھا کہ “ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا۔ سخت محنت جاری رکھیں گے”۔ گزشتہ روز ورلڈکپ فائنل میں کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔ میچ کے اہم موڑپرشاہین اپنا تیسرا اوورمکمل نہیں کرسکے تھے اورایک گیند کروا کرگراؤنڈ سے باہرچلے گئے تھے۔۔
Is Mulk k liye hamara Sab kuch haazir hai. Absolutely proud to be a small part of this great team. We gave it all and, In sha Allah, the hard work will continue. #PakistanZindabad pic.twitter.com/T5l8zaCAvG
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 14, 2022