ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

ارجنٹینا کے اسٹارفٹبالرلائنل میسی نے ورلڈ کپ میں تو اپنے آخری میچ کویادگاربنالیا لیکن فی الحال وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے۔ فرانس کیخلاف فائنل کے بعد ارجنٹینا کے ٹی وی ٹی وائی سی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ارجنٹینا کی نیشنل ٹیم سے ریٹائرنہیں ہورہا۔ چاہتا ہوں کہ چیمپیئن کی طرح مزید کھیلتا رہوں۔ میسی نے کہا کہ انہیں فٹبال کے کھیل سے عشق ہے۔ اپنے کیرئیرکوورلڈ کپ ٹرافی سے سجانا چاہتا تھا اوراس میں کامیاب رہا۔ زندگی میں اس سے زیادہ کچھ نہیں مانگ سکتا۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں میسی کا سفرفائنل میں ارجنٹینا کی جیت کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *