فارمولا ون ابوظبی گراں پری کے ہوم یاس مرینا سرکٹ کا عملہ ری سائیکل پلاسٹک سے بنا یونیفارم پہن رہا ہے۔ یونیفارم کو وینیو سے جمع کئے گئے ری سائیکل پلاسٹک سے تیارکیا گیا ہے۔ ابوظبی موٹراسپورٹس منیجمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو سیف راشد النوعیمی کے مطابق یاس مرینہ سرکٹ نے 2021 کی ریس کے دوران انٹرنیشنل آٹوموبل فیڈریشن سے تھری اسٹار ماحولیاتی سرٹیفیکیٹ حاصل کیا تھا۔ آج ہونے والی گراں پری کے دوران بھی ماحولیاتی آلودگی کوکم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

- November 20, 2022
2 years ago
0
You can share this post!