آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جسٹن لینگر برہم ، کھلاڑیوں سمیت کرکٹ آسٹریلیا پرتنقید

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جسٹن لینگر برہم ، کھلاڑیوں سمیت کرکٹ آسٹریلیا پرتنقید

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جسٹن لینگر خود کوٹیم سے الگ کئے جانے پر شدید برہم ۔ لینگر کا کہنا ہے کہ ہرکوئی میرے چہرے کے سامنے بہت اچھا تھا لیکن ٹیم میں کچھ ایسے ڈرپوک بھی تھے جو میڈیا میں میرے کوچنگ اسٹائل کی شکایتیں لگاتے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹن لینگر نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشز سیریز میں کامیابی پر جب مجھے طویل مدت کے لیے کوچ نہ بنایا گیا تو میں نے بہت برا محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے صحافی خبر کیلئے ذرائع کا لفظ استعمال کرتے ہیں، انہیں ڈرپوک کا لفظ استعمال کرنا چاہیے۔ ایسے ڈرپوک لوگ ایجنڈے کے تحت چیزیں لیک کرتے ہیں اور سامنے نہیں آتے۔ رواں سال فروری میں جسٹن لینگر نے آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کو مختصر وقت کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی تھی، انہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *