آسٹریلوی ویمن وکٹ کیپرایلیسا ہیلی پاکستان کیخلاف ٹی20سیریزسےباہر

آسٹریلوی ویمن وکٹ کیپرایلیسا ہیلی پاکستان کیخلاف ٹی20سیریزسےباہر

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایلیسا ہیلی دورہ بھارت میں پنڈلی کی انجری کا شکارہوئی تھیں جس سے وہ ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہوسکی ہیں۔ ایلیسا کی عدم موجودگی میں بیتھ مونی وکٹ کیپنگ کریں گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایلیساہیلی ٹیم کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقا جائیں گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 16، 18اور21 جنوری کوبرسبین میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *