ٹرمپ نے یورپ پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی

ٹرمپ نے یورپ پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ایک انتہائی مثبت ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد گرین لینڈ کے حوالے سے مستقبل کے ایک ممکنہ معاہدے کا فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ امریکا اور تمام نیٹو ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ٹرمپ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور دیگر حکام مذاکرات کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت کے پیش نظر یورپ پر یکم فروری سے نافذ کیے جانے والے ٹیرف عائد نہیں کیے جائیں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ جو یورپی ممالک گرین لینڈ پر قبضے کی مخالفت کریں گے تو ان پر یکم فروری سے ٹیرف عائدہوگا جس کے بعد یورپی ممالک نے امریکی صدر کی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *