ٹوکیو والوں نے رشتوں کی تلاش کے لیے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے لیا

ٹوکیو والوں نے رشتوں کی تلاش کے لیے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے لیا

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی انتظامیہ ایک عرصے سے میچ میکنگ ایونٹس کا اہتمام کر رہی ہے۔ لیکن  شادیوں اور پیدائشوں میں کمی کو ریورس کرنے میں اب تک ناکام ہے۔ لیکن اب میٹروپولیس مصنوعی ذہانت

سے چلنے والی ڈیٹنگ ایپ  جاری کرکے وسیع تر رسائی اور بہتر نتائج کی امید رکھتی ہے  ۔ٹوکیو کے تقریباً ایک تہائی مردوں نے  50 کی دہائی میں کبھی شادی نہیں کی، جب کہ ریکروٹ ہولڈنگز کے جمع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان میں 20 کی دہائی میں 46% مرد اور 30% خواتین نے کبھی شادی نہیں کی۔

ٹوکیو کے سرکاری اہلکار آساکو سویاما نے کہا، “ہم شادی کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک آسان داخلہ پوائنٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

نئی ایپ ٹوکیو میں مقیم، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے دستیاب ہوگی، اس کے لیے آمدنی کا ثبوت بھی درکار ہوگا۔ یہ ایپلی کیشن  شادی کی امید رکھنے والوں سے 100 سے زیادہ سوالات پوچھے گی، جیسے کہ “آپ کس قسم کے شخص  کے ساتھ بالکل بھی گذارا نہیں کرسکتے؟” اور “کیا آپ اپنے جذبات کا اظہار آسانی سے کرلیتے ہیں؟”۔ 150,000 جوڑوں کے جوابات سے حاصل کردہ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے یہ ایپ میچ میکنگ تجویز کرے گی۔

ٹوکیو اگلے ماہ سے شروع ہونے والے مالی سال میں شادی سے متعلق معاونت کی خدمات کے لیے اپنا بجٹ تقریباً دوگنا کر رہا ہے۔ جو  335 ملین ین ($2.2 ملین) ہو جائے گا۔

۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *