پاک بھارت ٹاکرا، شائقین کی امیدوں کا مرکز، بابر اور ویرات

پاک بھارت ٹاکرا، شائقین کی امیدوں کا مرکز، بابر اور ویرات

روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کا جب بھی ٹاکرا ہوا۔۔۔ بھارت کا بیٹنگ لائن پر انحصار رہا جبکہ پاکستان کو بولرز سے امیدیں رہیں۔۔ اس بار گرین شرٹس کو بابراعظم اور بلیو شرٹس کو ویرات کوہلی سے توقعات وابستہ ہیں۔۔ پاکستان کوبابراعظم پرناز ہے۔ بلا چل گیا تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنزبنانے میں کوہلی سے آگےنکل چکے ہیں۔ مختصرفارمیٹ میں 4 ہزاررنزبنانے والے تیسرے بلےبازہیں۔ کنگ کہلانے والے بابرنے 120 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 41 کی اوسط سے 4067 رنزاسکورکرچکے، 3 سنچریاں اور36 ففٹیزشامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم ویرات کوہلی پرانحصارکررہی ہے۔ کریز پرٹک گئے تو سمجھو میچ ہاتھ سے گیا۔ کوہلی بھارت کی جانب سے 118میچزکھیل چکے ہیں۔ 51 کی اوسط سے 4038 رنزاسکورکئے۔ ٹی 20 کیرئیرکےدوران 1 سنچری اور37 نصف سنچریاں جڑیں۔ پاکستان کے خلاف 10 میچز میں 488رنزاسکورکئے۔اہم میچزمیں اپنی ٹیم کوفتح دلوائی،،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *