سکھر میں 22 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو ایمرجنسی نافذ

سکھر میں 22 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو ایمرجنسی نافذ

‎طلبا کوہیٹ ویوسےمحفوظ رکھنے کیلیےاسکولوں کےاوقات تبدیل کرنےکا لیٹر جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق صبح کے وقت اسکولوں کی ٹائمنگ 7:30 سے 12 بجے تک کی جائے۔ جمعہ کواسکولوں کی ٹائمنگ 7:30 سے 11:30 تک کی جائے۔ انٹرمیڈیٹ کےامتحانات کےاوقات بدلنےکیلئے ڈپٹی کمشنرنے تعلیمی بورڈ کوخط لکھ دیا۔ جس میں
کہا گیا ہے کہ صبح میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 9 سے 12 کے بجائے8سے 11 بجےلیے جائیں۔ دوپہر کے اوقات میں 2 سے 5 کے بجائے 3 سے6 بجے لیے جائیں۔ لیبر ڈپارٹمنٹ کو12 سے3 بجےتک مزدوروں کو بریک ٹائم دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔ اور ہدایت کی گئی ہے کہ 12 سے چار بجے تک مزدوروں سے باہر کے کام کرانے سے گریز کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *