لاہور ائیر پورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور اسلام آباد میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے طالب علموں کو خوش آمدید کہا۔ مسافروں کو لے کر 2 پروازیں لاہور اور اسلام آباد پہنچی ہیں۔ لاہور آنے والی پرواز 180 مسافروں کوپاکستان لے کر آئی ہے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے طالب علموں کو خوش آمدید کہا۔ اسلام آباد آنے والی پرواز بھی 180 مسافروں کو لے کرآئی ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ معاملے پر کرغزستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔ کمرشل پروازوں سے 540 طلب علموں نے بشکیک سے پاکستان پہنچنا ہے، ایک خصوصی پرواز 130 طالب علموں کو وطن واپس لائے گی۔ دوسری جانب کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں کرغز نائب وزیراعظم کے ساتھ غیرملکی طلبا کے ہاسٹل کا دورہ کیا۔ کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے غیر ملکی طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
بشکیک میں پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے۔
کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
پاکستانی طلبا سے گفتگو میں پاکستانی سفیر نے بتایاکہ آج ایک فلائٹ پاکستانی طلبا و طالبات کو مفت پاکستان لے کر جارہی ہے