پاک بھارت میچ ، نیویارک کے نساو اسٹیڈیم کی وکٹ کا موڈ کیا ہوگا؟

پاک بھارت میچ ، نیویارک کے نساو اسٹیڈیم کی وکٹ کا موڈ کیا ہوگا؟

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ میں نیویارک کے نساو اسٹیڈیم کی وکٹ کا رویہ کیسا ہوگا؟ کرکٹ پنڈتوں نے نظریں جمالیں۔ نساو اسٹیڈیم کی وکٹ اب تک انتہائی خطرناک ثابت ہوئی ہے اورپچ سے متعلق حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔ بھارت اورآئرلینڈ کے میچ کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس پچ پربیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا اوراس پرپاکستانی بلے بازوں کا اصل امتحان ہوگا۔ بھارت نے اس وکٹ پرآئرلینڈ کے خلاف میچ 8 وکٹوں سے جیت کراعتماد بحال کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پچ معیار کے مطابق نہ ہونے کا اعتراف کیا۔ آئی سی سی کے مطابق ڈراپ ان پچ سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہ ہوسکیں۔ پچ کی درستگی کے لئے بہترین ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *