ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔
پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر شرح منافع 24 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15.60 فیصد جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 20 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15.80 فیصد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع میں 76 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 19 فیصد ہوگئی ہے۔