کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 61فیصد ہے۔ نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ ایک اندازے کے مطابق گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو گی۔ مطلع مکمل طور پر صاف رہے گا،بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کاروں نے پورے ہفتے موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوءی کی ہے۔ اور بتایا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کاامکان ہے۔ ہفتہ اوراتوارکو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔ دوسری طرف وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم معتدل ہے۔ اندرون بلوچستان بعض اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کےجنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔