ایران نے اسرائیل پرحملہ کردیا ، یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب ہے، ایران

ایران نے اسرائیل پرحملہ کردیا ، یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب ہے، ایران
برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب ہے۔ ایران کے اسرائیل پر اس حملے کو ’Operation True Promise‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی فوجی کارروائی دمشق میں ایران کے سفارتی احاطے کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں کی گئی، معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے ۔ایران نے 100کے قریب ڈرونز اور کروز میزائل فا ئر کئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی و برطانوی لڑاکا طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں ڈرون مار گرائے۔
ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *