اب تک کتنے ایڈیشن ہوچکے اور کون کون فاتح رہا؟

اب تک کتنے ایڈیشن ہوچکے اور کون کون فاتح رہا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کا میلہ اتوار سے امریکہ اور ویسٹ انڈیزمیں سج رہا ہے۔۔ میگا ایونٹ میں پہلی باربیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میزبان امریکہ اورکینیڈا کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔۔ انگلینڈ کی ٹیم اعزازکا دفاع کرے گی۔۔

اب تک مختصرفارمیٹ کے کتنے ایڈیشن ہوچکے ہیں اور کون کون فاتح رہا،،

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن 2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا۔ بھارت نے پاکستان کوشکست دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔۔

2009 میں دوسرے ایڈیشن کی میزبانی انگلینڈ نے کی۔ یونس خان کی کپتانی میں پاکستان سری لنکا کوشکست دے کرعالمی چیمپیئن بنا۔۔

ایک سال بعد تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ویسٹ انڈیزمیں ہوا جہاں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوزیر کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔

2012 میں سری لنکا میں ہونے والے چوتھے ایڈیشن میں ویسٹ انڈیزنے میزبان سری لنکا کوہرا کرپہلا ٹائٹل جیتا۔

2014میں بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان بنا۔ فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے پچھاڑ کرٹائٹل اپنے نام کیا۔

2016 میں بھارت میں ہونے والے چھٹے ایونٹ میں ویسٹ انڈیز نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں انگلینڈ کومات دے کردوسری بارورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔

چارسال بعد 2021 میں ساتویں ایڈیشن کی میزبانی متحدہ عرب امارات اورعمان کے حصے میں آئی۔ جہاں آسٹریلیا نیوزی لینڈ کوشکست دے کرپہلی مرتبہ چیمپیئن بنا۔۔

2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دے کردوسری بارچیمپیئن کا تاج سرپرسجایا۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *