انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دوہزارچھبیس ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرزکےشیڈول کا اعلان کردیا۔۔ پاکستان ہاکی ٹیم مصرمیں ہونےوالےکوالیفائرمیں شرکت کرےگی۔۔ ورلڈ کپ کوالیفائریکم سے سات مارچ تک مصرکےشہراسماعیلیہ میں کھیلا جائےگا۔۔ جس کیلئےٹیموں کودوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔ پاکستان،، چین، ملائیشیا اورآسٹریا کےساتھ گروپ بی میں شامل ہے۔۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم مارچ کوچین کےخلاف کھیلیں گے۔۔ قومی ٹیم دومارچ کوملائیشیا اورجبکہ چارمارچ کوآسٹریلیا کےمدمقابل ہوگی۔۔


