پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی پر دونوں بورڈز نے مشاورت مکمل کرلی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی اور ایک ہی وینیو پر دو ٹیسٹ کرائے جانے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی رضامندی کے بعد اب سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ملتان میں موسم کی صورتحال اور پروازوں میں تاخیر کے باعث ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ بورڈ جلد میچ کی منتقلی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے شیڈول ہے۔ یوں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل مکمل سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔