عدالت نے عامرلیاقت کی نازیباویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دانیہ شاہ پرعامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔ عامرلیاقت کی بیٹی کی شکایت پرایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ سماعت پرعدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دانیہ شاہ نے 19دسمبرکو درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ دانیہ کے وکیل لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عامر لیاقت کی بیوہ نے اپنے موبائل سے عامرلیاقت کی ویڈیو نہیں بنائی اور ایف آئی اے نے بھی ان کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی۔