بارسلونا اورپولینڈ فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکررابرٹ لیوانڈوسکی نےگولڈن فُٹ ایوارڈ جیت لیا۔ موناکومیں ہونے والی تقریب میں لیوانڈوسکی کوایوارڈ سےنوازا گیا۔ لیوانڈوسکی نے پولینڈ کوورلڈ کپ دوہزاربائیس کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچانے میں اہم کردارادا کیا جبکہ وہ اسپینش لیگ میں تیرہ گول کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ گولڈن فُٹ ایوارڈ 28 سال سے زائد عمرکے کھلاڑی کودیا جاتا ہے اوراسکے لئے فینز آن لائن ووٹنگ کرتے ہیں۔ کھلاڑی کیرئیرمیں صرف ایک ہی بار یہ ایوارڈ جیت سکتا ہے۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ لیورپول کے مصری اسٹرائیکر محمد صلاح نے جیتا تھا جبکہ حیران کن طورپرورلڈ کپ 2022 کے وننگ کپتان لائنل میسی آج تک یہ ایوارڈ نہیں جیت سکے۔

- December 22, 2022
2 years ago
0
You can share this post!